(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی باشندے کے پاس صیہونی ریاست سے حاصل کردہ اجازت نامہ ہونے کے باوجود دوکانوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسمار کردیا گیا۔
مقبوضہ بیت المقدس میں قابض صیہونی فوج نے جبل المکبر کی الصلعہ کالونی میں مقامی فلسطینی شہری محمد زعاترہ کی 250 مربع میٹر زمین پر تعمیر شدہ چھ دوکانوں کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے مسمار کردیا ۔
فلسطینی شہری زعاترہ کا کہنا ہے کہ اس نے اسرائیلی عدالت میں بھی ایک درخواست دائرکی تھی جہاں صیہونی بلدیہ کی جانب سے جاری ہونے ولا اجازت نامہ بھی پیش کیا گیا تھا اور عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ اس کی عمارتوں کی مسماری کو روکا جائے تاہم گزشتہ روز اسرائیلی پولیس کے ذریعے اسے بتایا گیا کہ اس کی دکانیں اور ایک فلیٹ کو مسمار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔