(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) انسانی حقوق کی تنطیموں کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطینی بچوں اور خواتین کو خصوصی طورپر اس لئے نشانہ بناتا ہے تاکہ ان کے دلوں میں خوف پیدا کر سکتے جو آگے چل کر اسرائیلی مفادات کے سامنے مزاحمت نہ کرسکیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں قائم الفوار پناہ گزین کیمپ کے رہائشی 8سالہ اور 10 سالہ فلسطینی بچوں کواسرائیلی فوجیوں پر سنگ باری کرنے کے الزام میں گرفتارکرلیا ۔
انسانی حقوق کی تنظیم "المنار ” کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صیہونی فوجیوں کی جانب سے کم سن بچوں اور خواتین کو خاص طورپر نشانہ بنایا جاتا ہے جس کی وجہ ان کو ذہنی طورپر خوفزدہ کرنا ہوتا ہے تاکہ مستقبل میں یہ بچے اور خواتین اسرائیل مفادات کے سامنے مزاحمت نا کرسکیں ۔
واضح رہے کہ یورپی یونین کی جانب سے اسرائیل کو ان مجرم ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں جہاں بچوں کے ساتھ مجرمانہ رویہ اختیار کیا جاتا ہے اور اس ضمن میں اسرائیل کو بین القوامی فوجداری عدالت میں گھسیٹنے کی کوششیں جاری ہیں ۔