(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی فوجی پر تیزدھار آلے سے قاتلانہ حملہ کیا جس کے جواب میں فائرنگ کرکے شہید کیا گیا۔
قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی شہر الخلیل کے علاقے "بیت امر” کے رہائشی 25 سالہ "عاھد عبدالرحمٰن” کو بیت لحم کے جنوب میں واقع "غوش عتصیون” غیر قانونی صیہونی آبادی کے قریب صیہونی فوج پر مبینہ طور پر قاتلانہ حملے کے الزام میں فائرنگ کرکے شہید کردیا۔
قابض صیہونی فوج نے اپنے بیان میں الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی نوجوان نے تیز دھار آلے سے اسرائیلی فوجی پر حملہ کیا جس کے ردعمل میں قابض فوج نے فائرنگ کرکے نوجوان کو شہید کیا ، بیان میں ایک اور فلسطینی نوجوان کی موجودگی کی اطلاع دی ہے جو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔