(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) جنین شہر میں صیہونی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ، صیہونی فوج کی فلسطینیون پر فائرنگ، صیہونی فوج نے علاقے کے چاروں جانب عارضی چوکیاں قائم کرکے تلاشی عمل شروع کردیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے جنوبی شہر جنین میں صیہونی فوج اور حریت پسند فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب اسرائیلی فوج نے بڑے پیمانے پر نابلس روڈ ، الباسطین اور صنعتی علاقے میں گھر گھر تلاشی کے نام پر لوٹ مار اور توڑ پھوڑ کی ، اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی رشدی البد اور اس کے دوبیٹوں عدائے اور محمد کو اغواء کیا جس پر فلسطینی نوجوانوں کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا ۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیلی فوج پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد شہر کے چاروں طرف عارضی چوکیاں قائم کیں گئیں ہیں اور تلاشی کا عمل جاری ہے۔