(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی جیل حکام کی مجرمانہ غفلت اورلاپرواہی کے باعث پانچ فلسطینی قیدی انتہائی تشویشناک حالت میں ہیں۔
فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنےوالے ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ میں انکشاف کیاگیا ہے کہ صہیونی جیل حکام کی مجرمانہ غفلت اورلاپرواہی کے باعث پانچ فلسطینی قیدیوں کی حالت انتہائی تشویشناک حالت ہے ، رپورٹ کے مطابق عوفر جیل میں قید مقبوضہ بیت المقدس کے شہر الخلیل کےعلاقے یطا سے تعلق رکھنے والے جمال ابو عرام کی ہاتھ کی ہڈی ٹوٹ چکی ہے لیکن ان کو طبی سہولیات فراہم نہیں کی جارہی ہیں ، الخلیل ہی کے 28 سالہ احمدابو رمیلہ گردوں کے سنگین نوعیت کے مرض میں بھی مبتلا ہیں جبکہ انھیں مثانے میں بھی تکلیف ہےجس کے باعث وہ بستر سے اٹھنے کے بھی قابل نہیں لیکن صیہونی جیل حکام کی جانب سے انھیں اسپتال منتقل کرنے کے بجائے ان کی کوٹھری میں ہی درد کش ادویات دی جارہی ہیں ۔
سلفیت کے 45 سالہ ھیثم جابر سنہ 2016ء سے سر میں شدید تکلیف کا شکار ہیں۔ وہ اس وقت جزیر النقب کی جیل میں قید ہیں۔ بیمار اسیران میں 31 سالہ فضل الکرکی اور 32 سالہ ربیع فرخ بھی شامل ہیں۔ فرخ طولکرم کے رہائشی ہیں اس وقت ریمون جیل میں قید ہیں۔ ان پانچوں اسیران کی حالت تشویشناک ہونے کے باوجود انہیں کسی قسم کی طبی امداد فراہم نہیں کی جا رہی ہے۔