(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی مجسٹریٹ کی عدالت نے 19 جولائی سے زیرحراست مقبوضہ بیت المقدس کے گورنر عدنان غیث کو شرائط پر رہا کرنے کا فیصلہ۔
واضح رہے کہ صیہونی فوج نے گورنر بیت المقدس کو 19 جولائی کو تیسری مرتبہ انتظامی حراست کی غیر قانونی کی پالیسی گرفتارکیا تھا جس میں تین مرتبہ توسیع کی گئی تھی، گورنر کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف مقبوضہ فلسطین کے شہررام اللہ میں اہم سماجی سیاسی اور مذہبی شخصیات نے عدنان غیث کی رہائی کو معطل کرتےہوئے ان کی مدت حراست میں توسیع کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاتھا۔
مظاہرین نے صیہونی ریاست کی جانب سے فلسطینی سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات سمیت فلسطینی طلبہ و طالبات کی گرفتاری کی شدیدمذمت کرتےہوئے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیلی حکام کی جانب سے غیر قانونی اقدامات جاری رکھے گئےتو اس کے سنگین نتائج برآمدہوں گے۔