• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 24 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صیہونی عدالت نےفلسطینی دوشیزہ کی رہائی کی اپیل مستردکردی

جمعرات 19-12-2019
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صیہونی عدالت نےفلسطینی دوشیزہ کی رہائی کی اپیل مستردکردی
0
SHARES
0
VIEWS

 (روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی عدالت نے بغیر کسی جرم کے انتظامی حراست کے قانون کے تحت گرفتار فلسطینی دوشیزہ کی رہائی کی اپیل مستردکردی۔

محکمہ امور اسیران فلسطین کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ صیہونی عدالت  نے  مقبوضہ بیت المقدس کے شہر بیت لحم کی رہائشی 25 سالہ شروق البدن کی رہائی کی درخواست مسترد کردی کرتے ہوئے چھ ماہ تک قید رکھنے کے احکامات دیئے ہیں جس میں توسیع بھی کی جاسکتی ہے ۔

محکمہ امور اسیران فلسطین کی جانب سے اسرائیلی فوجی عدالت میں شروق البدن کی رہائی کی درخواست دی گئی جس میں ان کی انتظامی حراست میں چھ ماہ کی توسیع روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا تاہم صیہونی عدالت نے اپیل کو مستردکرتے ہوئے قید کو جاری رکھنے کے احکامات جاری کیئے ہیں ۔

واضح رہے کہ  صیہونی فوج نے شروق البدن کو 15 جولائی 2019ء کو بیت لحم میں ان کے گھر سے حراست میں لے کر بدنام زمانہ صیہونی عقوبت خانے ھشارون منتقل کیا گیا تھا ۔

شروق البدن کے وکیل کا کہنا ہے کہ شروق البدن کو ایسی کوٹھری میں رکھا گیا ہے جہاں ہوا اور روشنی کا کوئی گزر نہیں ہے جبکہ ان کے پیٹ میں شدید تکلیف کے باوجود صیہونی حکام کی جانب سے کسی قسم کی کوئی طبی سہولت فراہم نہیں کی جارہی ہے ۔

Tags: انتظامی حراستبیت لحمشروق البدنھشارون
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.