(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوجی عدالت نے بغیر جرم اور کسی مقدمے کے تین فلسطینی نوجوانوں کو غیر قانونی حراست کی پالیسی کے تحت انتظامی طور پر چھ ماہ کے لئے نظربند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
باخبر ذرائع سے حاصل اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز صیہونی فوجی عدالت نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر بیت لحم میں قائم لدھیشہ پناہ گزین کیمپ کے رہائشی 22 سالہ مصطفى الحسنات، 21 سالہ يزن البلعاوي اور 22 سالہ رامز کو چھ ماہ کیلئے ان کے گھروں میں نظر بند کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں جبکہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں اسرائیلی عقوبت خانوں میں طویل قید کی تنبیہ کی ہے۔
واضح رہے کہ تینوں نوجوانوں کو صیہونی فوج نے 19 مارچ کو انکے گھروں پر چھاپوں کے دوران اغوا کیا تھا اور گزشتہ روز انھیں نظر بندی کی سزا سنائی گئی ہے ۔