(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض صیہونی فوج کے حفاظتی حصارمیں شرپسند صیہونی آبادکاروں نے فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر توڑپھوڑ کی اور رہائشیوں پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے ۔
عینی شاہدین کے مطابق غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے شمالی شہر سلفیت میں دیر استیا کے مقام پر میں یہودی شرپسندوں کے ایک گروپ نےقابض صیہونی فوج کے حفاظتی حصار میں فلسطینی آبادی میں گھس کر فلسطینیوں کے گھروں میں توڑ پھوڑ کی اور رہائشیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت متعدد فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض فوج نے اس موقع پر شرپسند صیہونی آبادکاروں کو فلسطینیوں پر تشدد سے روکنے کے بجائے انھیں تحفظ فراہم کیا اور مزاحمت کرنے والے فلسطینیوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔