(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مزاحمتی تحریک کے سیاسی شعبے کے سربراہ کی جامیہ الازہر کے سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ، ماہ صیام کی مبارک باد پیش کی۔
مقبوضہ فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے گزشتہ روز مصر کی سب سے بڑی اور قدیم دینی درس گاہ جامعہ الازھر کے سربراہ ڈاکٹر احمد الطیب سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔
دونوں رہ نماؤں کے درمیان مقبوضہ فلسطین کی موجودہ صورت حال، عرب اور عالم اسلام کے مسائل اور کورونا کی وبا پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر حماس رہ نما نے شیخ الازھرکو رمضان المبارک کی مبارک باد دی۔ساتھ ہی ٹیلیفونک بات چیت میں حماس رہ نما نے شیخ الازھر کو القدس کو یہودیانے کے اسرائیلی سازشوں، مسجد اقصیٰ کی زمانی اور مکان تقسیم کی اسرائیلی منصوبہ بندی اور دیگرصہیونی جرائم پر بریفنگ دی۔
اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا اسرائیل کی طرف سے فلسطین میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ امریکا کے ‘سنچری ڈیل’ منصوبے کو آگے بڑھانے اور اس کے فریم ورک پرعمل درآمد کا حصہ ہے۔