(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی زندانوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی جماعت کی ترجیح اور قومی امور میں سب سے اہم معاملہ ہے ، قابض صیہونی جیل حکام فلسطینی قیدیوں کو جیل میں شہید کرنے کی پالیسی پر عمل پیراہیں۔
آج صبح غزہ کے علاقے خان یونس میں فلسطینی مزاحتمی تحریک اسلامی جہاد کے زیر اہتمام مہاجا القدس فاؤنڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی جہاد کے سینئر رکن احمد المدلل کا کہنا تھا کہ صیہونی زندانوں میں فلسطینی قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک جاری ہے، صہیونی جیلوں میں اس وقت 700 بیمار قیدی موجود ہیں جن میں سے 200 پیچیدہ بیماریوں جن میں مختلف اقسام کا کینسر، دل اور گردوں کی بیماروں کا شکار ہیں۔
انھوں نے کہا کہ صیہونی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کو جیل میں شہید کرنے کیلئے اسرائیلی حکام مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کررہے ہیں، صیہونی جیل حکام فلسطینی قیدیوں کو طبی سہولیات فراہم نہیں کررہے ہیں جس کے باعث اکثر مریض قیدی تشویشناک حالت میں ہیں۔
المدلال کا کہنا تھا کہ صیہونی زندانوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی جماعت کی ترجیح اور قومی امور میں سب سے اہم معاملہ ہے، قابض صیہونی جیل حکام فلسطینی قیدیوں کو جیل میں شہید کرنے کی پالیسی پر عمل پیراہیں اسلامی جہاد فلسطینی قیدیوں کو رہا کروانے میں کسی بھی حد تک جائے گی ۔