(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ(قابض صیہونی فوج کی جانب سے گرفتار کئے جانے والے فلسطینیوں کو اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت نہیں اور ناہی والدہ کے انتقال پر جنازےمیں جانے کی جازت ملی ۔
تفصیلات کےمطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین کے پناہ گزین کیمپ کے رہائشی43 سالہ عمرشریف خنفر کو10 اپریل 2002ء کو مقبوضہ بیت المقدس کے شہر جنین میں ہونے والے پر تشدد جھڑپوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتارکیا گیااورمقدمہ چلا کر طویل قید کی سزا سنائی گئی ۔
عمر شریف خنفر کے وکیل نےبتایا کہ انسانی حقوق کے خلاف صیہونی فوج نے عمر شریف کواہل خانہ سے ملنے کی اجازت نہیں دی اور ان کے والد ہ اور بھائی کے انتقال پر بھی انھیں آخری دیدار نہیں کرنے دیا گیا ۔
دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین ہی کے پناہ گزین کیمپ کے رہائشی 39 سالہ عصام محمد ابو السباع کو بھی قابض صیہونی فوج نے 20 جون 2002ء کو پرتشدد جھڑپوں میں شامل ہونے کے الزام میں گرفتارکیا اور مقدمہ کے بعد طویل قید کی سزاسنائی ۔
دوران قید ابو السباع کے اہلہ خانہ کو بھی ان سے ملنے نہیں کی اجازت نہیں دی گئی حتی ٰ کہ ان کے وکیل کو بھی ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی ۔