(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی زندان میں شہید کینسر کے مریض ابو وعرہ کی اسرائیلی جیل میں شہادت کےبعد صہیونی زندانوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 226 ہوگئی ہے۔
فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنے والے ادارے کی جانب سے صیہونی زندان میں ابو وعرہ کی شہادت کے بعد جاری کردہ رپورٹ کےمطابق صیہونی جیل حکام نے فلسطینی قیدیوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور جیلوں میں بدترین تشدد اور بیمار مریضوں کو علاج کی سہولیات فراہم نہ کرنے کے باعث اب تک 226 فلسطینی اسیر شہید ہوچکےہیں ۔
رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں اس وقت 4700 فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔ ان میں 160 بچے، 541 عمر قید کے سزا یافتہ ہیں جن میں اسیر عبداللہ البرغوثی کو 67 بار عمر قید کی سزا کا سامان ہے۔ 400 انتظامی قیدی ہیں جب کہ 1800 قیدی مختلف امراض کا شکار ہیں جن میں سے 700 کی حالت خطرے میں ہے۔