(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) قابض صیہونی فوج نے شہید محمد فرحات کے بھائی قیدی عبد الرحمن امین فرحات کو 14 سال صیہونی عقوبت خانوں میں گزارنے کے بعد جینن کیمپ سے رہا کردیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق صیہونی ریاست کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار مقبوضہ مغربی کنارےکےشمالی شہر جنین سے تعلق رکھنے والے فلسطینی عبدالرحمٰن امین فرحات کو صیہونی فوج نے2006میں ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔
عبدالرحمٰن امین فرحات کو گزشتہ روز جنین چیک پوسٹ سے اہلخانہ کے حوالے کیا گیا، اپنی رہائی کے موقع پر انھوں کا کہنا تھا کہ میں صیہونی عقوبت خانوں میں قید اپنے اسیر ساتھیوں کی طرف سےیہ پیغام لے کرآیا ہوں کہ تمام فلسطینی قوتیں اپنے فروعی اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے قومی کاز کے لیے متحد ہوجائیں، صیہونی دشمن کے خلاف متحد ہوکر ہی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے ۔