(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی نوجوان کو صیہونی آبادکاروں کو پیٹنے اور قاتلانہ حملے کے الزام میں 10 سال قید کی سزاسنائی گئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے جنوبی قصبے سلوان کے رہائشی عیسیٰ العباسی کو 30 مئی 2010ء میں مقبوضہ بیت المقدس میں غیر قانونی صیہونی آبادکاروں کو پیٹنےاور ان پر چاقو سے حملہ کرنے کے الزام میں گرفتارکیا گیا تھا ، جس کے بعد صیہونی عدالت نے اس کو دس سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنائی تھی ۔
عیسیٰ العباسی کے وکیل جاد القضمانی نے کہا کہ اسرائیلی پولیس نے ان کے موکل کی رہائی روکنے سے متعلق نظر ثانی کی درخواست دی تھی تاہم عدالت نے انھیں رہا کردیا ۔
عدالت نے رہائی کا حکم دیتے ہوئے آئندہ تین روز تک آبائی شہر سلوان میں داخلے پر بھی پابندی عائد کی ہے ۔
واضح رہے کہ عیسیٰ العباسی کی والدہ عالیہ العباسی کو بھی گرفتارکیا گیا تھا تاہم ان کو بعد میں رہا کردیا گیا تھا