(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )شہید فلسطینی کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ماھر ذیب کی شہادت صیہونی ریاست کی مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے وہ بہت بیمار تھے انھیں صیہونی جیل حکام نے طبی سہولیات فراہم نہیں کیں۔
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی عقوبت خانوںمیں قید فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات رکھنے والے ادارے فلسطینی محکمہ امور اسیران کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے رہائشی 52 سالہ ماہرذیب سعسع گذشتہ روز ریمونیم صیہونی عقوبت خانےمیں شہید ہوگئے۔
شہید فلسطینی کے اہلخانہ نے اسیر ماھر ذیب سعسع کی موت کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعسع بیمار تھے اور انھیں علاج سے محروم رکھا گیا جس کے باعث وہ شہید ہوگئے۔
واضح رہے کہ ماہر ذیب سعسع پر سنہ 2006ء میں صیہونی ریاست کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور مزاحمت کاروں کی حمایت کرنے کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا اور انہیں 25 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔