(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی آبادی کے ساتھ اسرائیل کی سب سے بڑی فوجی چوکی اور غیر قانونی یہودی بستی کی تعمیر شروع کردی ہے۔
اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیلی حکومت نے اکتوبر 2017 میں کنیسٹ سے منظورہونے والی یہودی بستی "نوف تسیون” جو کہ مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب میں جبل المکبر کی ڈھلوان پر واقع ہے کی تعمیر کے پہلے مرحلے میں 176 یونٹس کی تعمیر شروع کردی ہے
واضح رہے کہ "نوف تسیون ” مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی آباد ی کے بالکل برابر میں تعمیر کی جارہی ہے اور اس یہودی آبادی میں اسرائیل کی سب سے بڑی فوجی چوکی بھی تعمیر کی جائیگی ۔