(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی ریاست میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1692 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 559 ہوگئی ہے۔
صیہونی ریاست کی وزارت صحت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں کورونامتاثرین کی تعداد میں تشویشنا حد تک اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1692 نئے کورونا متاثرین کی تصدیق کی گئی ہے ۔
جاری کردہ تازہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والے صیہونیوں کی مجموعی تعداد 559 ہوچکی، 342 مریضوں کی حالت خطرے میں ہے جب کہ 99مریض وینٹی لیٹر پر مصنوعی آکسیجن پر زندہ ہیں۔