(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) پیر کے روز صیہونی فوج نے احتجاج کرنے والے مظاہرین پربراہ راست فائرنگ کردی تھی جس کےنیتجے میں چار فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے تھے۔
تفصیلات کےمطابق بروز پیر مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں اپنے حقوق کیلئے احتجاج کرنے والے فلسطینی مظاہرین پر قابض صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سےچار فلسطینی نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے ۔
صیہونی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے چار فلسطینیوں کی شناخت، راید ابو سیف ، صالح عمر ، نور جرار اور امجد حسینیہ کے نام سے ہوئی ہے، ان چار میں سے دو کے جسد خاکی صیہونی حکام نے لواحقین کے حوالے کردیئے ہیں جبکہ دو شہداء کے جسد خاکی صیہونی حکام نے اپنےقبضےمیں رکھے ہیں ۔