(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیل میں انسانی حقو کے ادارے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ صیہونی فوج دانستہ اپنے حقوق کیلئے احتجاج کرنےوالے فلسطینیوں کوآنکھوں سے محروم کر رہی ہے حالیہ قابض فوج نے 19 فلسطینیوں کو ان کی آنکھوں سے محروم کیا ہے۔
اسرائیل میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک ا دارے ‘بتسلیم نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ گزشتہ دو سال کے دوران قابض صیہونی فوج نے غزہ کی مشرقی سرحد پر احتجاج کرنے والے کم سے کم 19 فلسطینیوں کی آنکھوں پردانستہ گولیاں مار کر انہیں آنکھوں سے محروم کیا ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ پر صیہونی ریاست کی جانب سے گزشتہ تیرا سالوں سے جاری غیر قانونی ناکہ بندی کے خلاف ہونے والے احتجاج کو روکنے کیلئے اسرائیلی فوج کسی بھی اقدامات سے نہیں چوکتی ، مظاہرین پر اسرائیلی فوج کی براہ راست فائرنگ سے اب تک کم سے کم بچوں ، خواتین ، سماجی کارکن، عام شہریوں اور صحافیوں سمیت 200 سے زائد فلسطینی شہید اور 8 ہزار زخمی ہوئے ہوچکے ہیں ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زخمی ہونے والے فلسطینیوں میں 2400 فلسطینی قابض فوج کی جانب سے دھاتی گولیوں کا نشانہ بنے جبکہ تین ہزار سے زائد فلسطینی آنسوگیس کی شیلنگ سے زخمی ہوئے۔