(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جو مذموم مقاصد صیہونی دشمن جدید ترین اسلحہ اورجنگی طیاروں سے حاصل نہیں کر پایا وہ عرب صہیونیت نوازوں کی ثقافتی چالوں سے بھی کامیاب نہیں ہوسکتا۔
اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے ترجمان سامی ابو زھری نے اپنے جاری بیان میں سعودی عرب کے’ایم بی سی’ ٹی وی چینل پر نشر کیے جانے والے صہیونی حمایت یافتہ ڈرامے کو عرب صہیونیت نوازوں کی ثقافتی چالوں سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ٹی وی چینل پر نشر کیئے جانے والےڈرامے ام ہارون کا مقصد صہیونی ریاست کوآئینی جواز فراہم کرنا اور عرب اور مسلمان عوام کے ذہنوں میں اسرائیل کی حمایت کے جذبات پیدا کرنا ہے لیکن ہم دشمن کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں صیہونی دشمن کے مذموم عزائم اور مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گی۔
انھوں نے کہا کہ جو مذموم مقاصد صیہونی دشمن جدید ترین اسلحہ اور جنگی طیاروں سے حاصل نہیں کر پایا وہ عرب صہیونیت نوازوں کی ثقافتی چالوں سے بھی کامیاب نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ سعودی ٹی وی چینل پر ‘ام ھارون’ عرب ممالک کی رائے عامہ پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی جا رہی ہے۔