(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی جیلوں میں رجسٹرڈ فلسطینی قیدیوں کی تعداد 4700 ہے جن میں 41 خواتین، 160 بچے اور 365 انتظامی قیدی شامل ہیں۔
فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنے والے ادارے کی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس وقت صیہونی جیلوں میں 50 خواتین جن میں طالبات بھی شامل ہیں اور 160 سے زائد بچوں سمیت 4700 سے زائد فلسطینی قید ہیں ان میں 365 وہ فلسطینی بھی شامل ہیں جو بغیر کسی جرم کے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت قید ہیں ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جیلوں میں قید فلسطینی باشندوں میں وہ افراد شامل نہیں ہیں جن کو صیہونی فوج اور اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں کے سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے گھروں سے اغواکیا ، فلسطینی لاپتہ شہریوں کی تعداد 50 کے قریب ہے جن کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے کہ وہ زندہ بھی ہیں یا شہید کردیئے گئے ہیں ۔