(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی قیدیوں کی جانب سے اسرائیلی جیل کو توڑنا صیہونی فوج اور دشمن ریاست کے سیکیورٹی سسٹم پر کاری ضرب اور صیہونی نسل پرستوں کے چہرے پر طمانچہ ہے ۔
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاستی دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک ’حماس‘ اور اسلامی جہاد نے گذشتہ روز اسرائیلی جیل جلبوع سے چھ فلسطینی قیدیوں کے سرنگ کے ْذریعے فرار پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اس کو صہیونی ریاست کے سیکیورٹی سسٹم پر کاری ضرب قرار دیا ہے۔
دونوں فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے فلسطینی قیدیوں کے فرار کی کارروائی پر فلسطینی قوم کو مبارکباد اورفرار ہونے والے قیدیوں کی کوشش کی تحسین کی ہے۔اسلامی جہاد کے ترجمان داؤد شہاب نے کہا کہ فلسطینی اسیران کا فرار قابض صہیونی فوج اور دشمن ریاست کے سسٹم پرزور دار طمانچہ ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی دشمن کو یہ کاری ضرب ایک ایسے وقت میں لگائی ہےجب دوسری طرف کچھ ہی عرصہ قبل دشمن کو غزہ کی پٹی کے محاذ پرشرمناک شکست سے دوچار کیا گیا اور دشمن ابھی تک اس کےزخم چاٹ رہا ہے۔
داؤد شہاب نے کہا کہ اسرائیلی جیل سے فرار کے عمل کی قیادت جماعت کے اسیران کے امیر محمود عبداللہ العارضہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری دشمن کے خلاف کھلی اور طویل جنگ ہے۔ دشمن کو اچھی طرح سبق سیکھ لینا چاہیے۔ ہماری قوم دشمن اور اس کی دہشت گردی کے سامنے نہیں جھکے گی اور دشمن کی دہشت گردی ہمارے عزام اور حوصلوں کو شکست نہیں دے گی۔