(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی آبادکاروں کی جانب سے حکومتی سرپرستی میں فلسطینی بستیوں پر حملے معمول بن گئے ہیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ صیہونی غیر قانونی آباد کاروں کے ایک گروہ نے پولیس کی سرپرستی میں مقبوضہ بیت المقدس کے شہر رام اللہ کے فلسطینی گاؤں عم صفا ء پر کلہاڑیوں سے حملہ کیا جس کے تنیجے میں دو فلسطینی باشندے زخمی ہوگئے۔
غیرقانونی آبادکاروں کے فلسطینیوں پر حملے کے بعد صیہونی فوج اور پولیس نے عم صفاء کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے فلسطینیوں باشندوں کوہی گرفتارکرنا شروع کردیا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر کی جانب سے مشرقی وسطیٰ کیلئے تیار کردہ صدی کی ڈیل منصوبے کے اعلان کے بعد سے غیر قانونی صیہونی آبادکاروں کے فلسطینیوں پر حملوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنےمیں آیا ہے ۔