(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریاستی سرپرستی میں صیہونی آبادکاروں کے مسلح گروپ نے فلسطینی گلہ بانوں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنے مویشیوں کو چرانے میں مصروف تھے۔
عینی شاہدین کے مطابق غیر قانونی شرپسند مسلح صیہونی آبادکاروں نے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی شہر یطہ میں الثالہ کے علاقے میں فلسطینی گلہ بانوں پر اس وقت اچانک حملہ کردیا جب وہ اپنے مویشیوں کو چرانے میں مصروف تھے ۔
مسلح آبادکاروں نے متعدد بھیڑوں کو زخمی کیا جبکہ دو فلسطینی بھی زخمی ہوئے ، ذرائع کے مطابق صیہونی آبادکاروں نے عمر رسیدہ فلسطینی کو بے بس کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کی بھیڑیں چراکر لے گئے، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اس دوران میں انھیں صیہونی فوج کی سرپرستی بھی حاصل تھی۔