(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی آبادکاروں نے فلسطینی بچی پر حملہ کیا اور پتھرمار کر بچی کی آنکھ اور سر کو زخمی کردیا۔
عینی شاہدین کے مطابق گزشہ روز صیہونی آبادکاروں نے پرانے بیت المقدس میں فلسطینی بچی مریم یاسر نجیب پر حملہ کیا اور پتھراؤکرکے بچی کو زخمی کردیا تاہم مقامی شہریوں کے موقع پرپہنچنے کے باعث شرپسند صیہونی موقع سے فرار ہوگئے ۔
صیہونی آبادکاروں کے حملے سے بچی کی ایک آنکھ اور سرپر شدید چوٹیں آئی ہیں جس کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر کی جانب سے مشرقی وسطیٰ کیلئے پیش کردہ نام نہاد امن منصوبے کے اعلان کے بعد سے شرپسند صیہونی آباداکاروں کی جانب سے فلسطینیوں اور فلسطینی بستیوں پر حملوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔