(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غرب اردن میں شرپسند صیہونی آبادکاروں نے فلسطینیوں کے انگور کے باغ پر حملہ کیا اور 500 کے قریب پھل دار درخت اور پودے کاٹ ڈالے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ شرپسند صیہونی آباد کاروں نےمقبوضہ فلسطین کے علاقے غرب اردن کے جنوبی شہربیت لحم میں خضر کے مقام پر فلسطینیوں کے ایک انگور کے باغ پرحملہ کیا اور باغ میں موجود 500 کے قریب ر پھل دار پودے کاٹ ڈالے، وضح رہے کہ الخضر کےمقام پر شرپسند صیہونی آبادکاروں کا یہ فلسطینیوں کے انگوروں کے ایک باغ پر ہفتے میں دوسرا حملہ ہے اس سے قبل شرپسند صیہونی آبادکاروں نے اس باغ میں سیوریج کا پانی چھوڑدیا تھا جس کے باعث انگور کے پھل دار پودے تباہ ہوگئے۔
فلسطینی شہریوں نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کی طرف سے انگور کے نتیجے میں فلسطینی کسانوں کو غیرمعمولی نقصان پہنچا ہے۔ یہودی آباد کاروں کے انتقامی حربے میں درجنوں دونم رقبے پرپھیلے باغات تباہ ہوگئے۔