(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ گرفتار نوجوان نے چند ماہ قبل فوجیوں پر قاتلانہ حملہ کیا تھا جس کے بعد سے اس کی تلاش جاری تھی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز جمعرات کی سہ پہر اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے قصےقلقیلہ کے مشرق میں واقع ازون قصبےسے 15 سالہ فلسطینی نوجوان مصطفیٰ سلامہ کو چند ماہ قبل چاقو کے وار سے دو صیہونی آبادکاروں کو زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ 15 سالہ فلسطینی نے ازون قصبے میں ایک کلینک میں دو یہودی آبادکاروں پر چاقو سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دونوں آبادکار زخمی ہوگئے تھے ، اسرائیلی فوج اس فلسطینی کو تلاش کررہی تھی جو گزشتہ روز اسپیشل ملٹری یونٹ کے ہاتھوں ازون قصبے کے قریب علاقے سے گرفتار کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک روز قبل صیہونی فوج نے مصطفیٰ سلامہ کے گھر رات گئے اچانک چھاپہ مارا اور اس کے والد کا خبردار کیا تھا کہ اگر انھوں نے اپنے بیٹے کو ان کے حوالے نہ کیا تو اس کو قتل کردیا جائے گا ۔