(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) نامعلوم صیہونی آبادکار نے تیز دھار آلے سے فلسطینی بچے کو شدید زخمی کیا جو اسپتال پہنچنے سے قبل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے شمالی شہر الخلیل میں عیلوط کے مقام پر 16 سالہ فلسطینی بچہ مجدی احمد ابو راس کونامعلوم صیہونی آبادکارنے چاقو کے متعدد وار کر کے شہید کر دیا۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ مجد ی احمد ابو راس کو شدید زخمی حالت میں الناصر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے مشرقی وسطیٰ کیلئے تیار کردہ نام نہاد امن منصوبے کے اعلان کے بعد سے اسرائیلی ریاستی سرپرستی میں صیہونی قاتل گینگ فلسطینیوں کی نسل کشی میں سرگرم ہیں مگر صہیونی ریاست فلسطینیوں کی اس مجرمانہ نسل کشی پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔