(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) شب معراج پر مسلمانوں کے عظیم اجتماع سے خوف زدہ صہیونیوں نے ایک بار پھر مقدس مقامات کی بے حرمتی سے مذہبی انا کو تسکین پہنچائی۔
ذرائع کے مطابق آج مقبوضہبیت المقدس میں صہیونی شر پسند آباد کاروں کے گروہ نے مسجد اقصٰی میں جوتوں سمیت داخل ہوکرمقدس مقامات کی بے حرمتی کی، صہیونی آباد کاروں کے مسلمانوں کے تعظیمی مقامات کی بے حرمتی کا مقصد دراصل مسلمانوں کی مذہبی بر تری کو تسلیم نہ کر نا ہےالبتہ جسب سے فلسطین میں غزہ میں انتخابات پر سیاسی دھڑوں کا اتحاداور حماس کے ممبران میں آپس کے اختلاف نہ ہونے کی صورت میں یحیٰی السنوارکا پر امن طریقے پرصدر منتخب ہونا، الشیخ عکرمہ کےخطبوں سے مسلمانوں میں یکجہتی کا اندیشہ سے لیےکر مسجد اقصٰی میں شب معراج کے موقع پر مسلمانوں کی عظیم تعداد کے اجتماع سے خوف زدہ صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں درجنوں یہودی شرپسندوں نے اقصٰی مسجد کے تقدس کو پامال کر نے کے لیے اپنی مذہبی انتہا پسندی کو تسکین دینے کی کوشش کی۔
صہیونی فوج اور پولیس کی موجودگی میں شر پسندآباد کاروں کی جانب سے مسلمان عبادت گزاروں پر مذہبی شرانگیزی کے لیے انتہا پسندانہ فقرے کسےاور انہیں عبادت کے دوران پریشان کیا، جس کا واضح مطلب مسلمانوں کی قبلہ اول میں بڑی تعداد ہونے کے باوجود انہیں بے بس و مجبور دیکھ کرمذہبی انتہا پسنداور تمام انسانوں کو برابری کا درجہ نہ دینے والے صہیونی اپنی انا کو خوش کرتےہیں۔