(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی پولیس نے تعزیتی امن دھرنے کے شرکاء پر وحشیانہ حملہ کیا اور تشدد کے بعد تین خواتین کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صہیونی پولیس نے ذہنی معذور فلسطینی کے قتل کے خلاف ہونے والے پر امن دھرنے میں شرکت کرنے والی خواتین کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا اور ان میں سے تین خواتین کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ہونے والے خؤاتین کی شناخت ھلا مرشود، وجدان الغول اور زینہ بربر کے ناموں سے ہوئی۔
یہ تعزیتی امن دھرنا 32 سالہ ذہنی معذور ایادحلاق کے بے رحمانہ قتل کے خلاف نکالا جارہا تھا جس کو صیہونی فوج نے 30 مئی کو مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر میں معذور بچوں کے اسکول جاتے ہوئے بے دردی سے گولیاں مار کے قتل کر دیا اور وہاں سے فرار ہو گئے۔