(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض ریاست کی صہیونی جیل میں غیر معینہ مدت کےلیے حراست میں لیے جانے والے فلسطینی قیدی نے اپنی غیر قانونی نظر بندی کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔
قیدی کلب برائے اسیران کے ترجمان کےمطابق گزشتہ روز قابض ریاست میں صہیونی جیل میں قید جینن سے تعلق رکھنے والے فلسطینی قیدی جبریل الزبیدی نےصہیونی جیل میں اپنی غیر قانونی نظر بندی کو مسترد کرتے ہوئے 18ویں روز بھی بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قیدی کلب کے مطابق صہیونی جیل انتظامیہ کی جانب سے فلسطینی نوجوان الزبیدی کو سزا کے طور پر ان کے خاندان سے ملنے نہ دینے کے ساتھ ساتھ دوسرے قیدیوں سے بھی الگ کر دیا گیا ہےتاہم صہیونی جیلوں میں قید متعدد ایسےبے گناہ فلسطینی موجود ہیں جنہیں جیل انتظامیہ حراست کے دوران قید تنہائی کی سزائیں دیتی ہے اور اکثر یہ سزائیں کئی ماہ پر محیط ہو تی ہیں۔