(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) کینسر کے مرض میں مبتلا عبد اللہ کی حالت رہائی پانے سے قبل صہیونی جیلوں میں جاری لاپرواہی کے باعث نہایت بگڑ گئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے قصبے حزما سے تعلق رکھنے والا صہیونی غیر قانونی جیلوں میں عرصہ دراز سے پابند سلاسل کینسر کا مریض فلسطینی قیدی محمد صلاح الدین رہائی پانے کے بعد انتقال کر گیا ۔
صہیونی عقوبت خانے میں قید محمد صلاح الدین کئی مہینوں سے کینسر کے مہلک مرض میں مبتلا تھا جبکہ صہیونی جیل انتظامیہ کی مسلسل لاپرواہی کے باعث قیدی کا مرض تیزی سے پھیلتے ہوئے نہایت خراب صورت حال اختیار کرتا گیا۔
محمد صلاح الدین کی خراب حالت کے حوالے سے ان کے خاندان کی جانب سے غاصب عدالت میں بارہا درخواستیں جمع کراوائی گئیں جنہیں نظر انداز کردیا گیا اور انتہائی خراب حالت کےبعد صلاح الدین کی رہائی عمل میں آگئی تاہم بہت زیادہ وقت گزرجانے کے باعث مرض ناقابل علاج صورت اختیار کر گیا جس کے بعد قیدی محمد صلاح الدین گذشتہ روز صہیونی جیل سے آزادی پانے کے بعد زندگی سے بھی آزاد ہوگیا۔