(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) قابض صہیونی بلدیاتی ادارے کے احکامات کے مطابق مظلوم فلسطینی اپنے مکانات خود مسمار کردیں ورنہ انھیں مکانات کی مسماری کے عوض 50 ہزار شیکل کی رقم بطور مسماری کے اخراجات ادا کرنا ہوگی۔
گزشتہ روزمقبوضہ فلسطین میں قابض صہیونی بلدیاتی ادارے نےمشرقی بیت المقدس میں سلوان کے مقام پر دو فلسطینی خاندان کے مکانات غیرقانونی قرار دے کر مسمار کردیے ۔ ذرائع کےمطابق صہیونی بلدیہ نے ایک مقامی فلسطینی خاندان کے 2 سگے بھائیوں کوحکم دیا تھا کہ اپنے اپنے مکانات خودمسمار کردیں ورنہ مکانات مسماری کے عوض انہیں 50 ہزار شیکل (اسرائیلی کرنسی ) کی رقم مسماری کے اخراجات کے عوض ادا کرنا ہوگی۔
اسرائیلی بلدیہ نے حسب معمول دعویٰ کیا کہ اس خاندان نے حکومت کی اجازت کےبغیر مکان تعمیر کیے ہیں جس کے بعد ان مکانات کی مسماری ضروری ہے۔
واضح رہے کہ قا بض صہیونی ریاست میںفلسطینی باشندوں کی املاک کو روزانہ کی بنیاد پر نشانہ بنایا جارہا ہے