• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی فوج کے ہاتھوں درجنوں فلسطینی گرفتار، املاک تباہ

جمعرات 18-02-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صہیونی فوج کے ہاتھوں درجنوں فلسطینی گرفتار، املاک تباہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض صہیونی فوج نے فلسطینی باشندوں کےپھل دار درخت  کاٹ دیے، ان کی املاک کو بھاری نقصان پہنچایا اور  درجنوں بے گناہوں  کو حراست میں لیتے ہوئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض صہیونی  فوج  کی جانب سے مقبوضہ فلسطین میں غرب اردن کے شمالی شہر طوباس میں فلسطینی شہریوں کی املاک پربڑے پیمانے پرحملے کیے گیے اور درجنوں  فلسطینیوں کو زدوکوب کرتے ہوئے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا،ساتھ ہی قابض فوج نےفلسطینی اراضی پر پھیلے   کم سے کم 1000  پھل دار پودے کاٹ ڈالےجنہیں فلسطینی کاشت کاروں نے کچھ روز قبل ہی لگایا تھا ۔

 عینی شاہدین کے مطابق شمالی وادی اردن میں اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی شہری سے اس کی گاڑی ہتھیا لی اور کاشت کاروں کے باغات اجاڑ ڈالے، کئی گھروں  کے شیشے توڑ ے ان کی املاک کو روائیتی توڑ پھوڑ کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلاتے ہوئے پر تشدد کارروائی میں بے گناہ فلسطینیوں کی گرفتاریاں عمل میں لا کر نا معلوم مقام پر منتقلی  کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں یہودی آباد کاروں سمیت اسرائیلی فوج کی جانب سےروزانہ ہی  فلسطینیوں کےساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھا جاتا ہے اور معاشی بدحال غریب فلسطینیوں کو مزید بدحالی کی جانب گامزن کر نے کے لیے ان کی اراضی کو تباہ کیا جاتا ہے۔

Tags: اسرائیلصہیونی فوجصہیونیئزمطوباسغرب اردنفلسطینی املاک
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.