(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی حکام کی جانب سے مسجد اقصیٰ سے مسلمانوں کو بے دخل کرنے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ ایک ماہ کے دوران اسرائیلی حکام نے 30 فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ سے بے دخل کیا ہے۔
ایک جانب قبلہ اول پر شدت پسند صہیونی آبادکاروں کے دھاوے اور مقدس مقاما ت کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری جانب قابض فوج نے مسلمانوں کو قبلہ اول سے بے دخل کرنے کی پالیسی پر تیزی سے عمل درآمد جاری رکھا ہوا ہے ، گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں عبادت کیلئے آنیوالے فلسطینیوں پر بلا جواز بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد نمازیوں کو حراست میں لے لیا ۔
فلسطینی اوقاف کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران خطیب مسجد اقصیٰ الشیخ عکرمہ صبری ، سماجی کارکنان اور صحافیوں سمیت 30 فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ سے بے دخل کیا ہے ۔