(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) احتجاجی مظاہرین پر صہیونی فوج کی فائرنگ کے بعد ہونے والی جھڑپوں میں کم سے کم 9 فلسطینیوں کے جبکہ دو صہیونی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج نے مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں گھر گھر تلاشی کے نام پر لوٹ مار اور فلسطینی شہریوں کو زدوکوب کیا جس کے جواب میں فلسطینی نوجوانوں نے صہیونی فوج پر پتھراؤکیا جس کے بعد فوج اور فلسطینیوں کے درمیان پر تشدد جھڑپیں شروع ہوئیں ۔
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں رام اللہ اور اریحا میں جھڑپوں کے دوران ربڑ کو گولیاں اور براہ راست فائرنگ کے ساتھ بھاری مقدار میں آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کی زد میں آکر9 فلسطینی نوجوانوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔