(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) غرب اردن پر صہیونی عملداری کے منصوبے کے تحت اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو ان کی زمینوں اور جائیداد سے بے دخل کرنا شروع کردیا ہے ۔
مقامی ذرائع کےمطابق گزشتہ روز صیہونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر اریحا شہر کے شمالی گاؤں الجفتلک پر دھاوا بولا اور فلسطینی شہری کو گرفتار جبکہ متعدد کو ان کی املاک سے محروم کردیا ۔
ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہری موسٰی جھالین کو اسرائیل کے زیر کنٹرول علاقے میں کام کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے اسکا بلڈوزر ضبط کر لیا جبکہ دیگر کئی فلسطینیوں کے زراعت کے اوزار اور مشینریز بھی ضبط کرلی ۔