(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیو نی فوج کی فلسطینی پر امن ریلی کے مظاہرین پر تشدد اور آنسو گیس کی شیلنگ سے بچوں سمیت درجنوں فلسطینی بے ہوش ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض اسرائیلی فوج کی جانب سےمقبوضہ فلسطینی علاقہ کفرقدوم میں آباد کاروں کے خلاف نکالی جانے والی ہفتہ وار فلسطینی باشندوں کی پر امن احتجاجی ریلی پرطاقت کا بے دریغ استعمال کیا گیا اور ریلی میں شریک درجنوں افراد جن میں بچے بھی شامل تھےصہیونی فوج نے تشدد کیااور بھاری مقدار میں آنسو گیس کی شیلنگ کی۔
صہیونی فوج کی جانب سےریلی کے شرکاء پر آنسو گیس شیلنگ سے بچوں سمیت کئی افراد دم گھٹنےکی تکلیف کے باعث بے ہوش ہوگئے جنہیں اپنی مدد آپ کے تحت قریبی ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔