(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج کا پر امن فلسطینی مظاہرین پر لاٹھیوں ، آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا بے دریغ استعما ل کیا جس کے نتیجے میں متعدد افرادکے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کے مطابق آج مقبوضہ فلسطین میں رام اللہ کے قصبے دیر جریر میں الشرفہ پہاڑی علاقے میں ایک اور صہیونی بستی کے قیام کے خلاف سینکڑوں مقامی فلسطینیوں کی جانب سے پرامن مذمتی ریلی نکالی گئی جسے منتشر کر نے کے لیے قابض صہیونی فوج کی جانب سےبھاری مقدار میں آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جس کے باعث متعدد افرادکو دم گھٹنےکی شکایت کے تحت ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ صہیونی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں جس میں قابض فوج نے ربر کے خول میں لپٹی دھاتی گولیوں کا بے دریغ استعمال کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 45افراد کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ قابض فوج کے زیر انتظام متعددصہیونی آبادکاروں نے قریب دو ماہ قبل اس علاقے میں عارضی خیمےلگائے تھے اور اب نئی صہیونی بستی کے لیےکھدائی بھی شروع کردی گئی ہے جس کے بعد سے مقامی فلسطینی ہر جمعہ کے روز ایک مقام پر جمع ہوکر اس صہیونی بستی کے قیام کے خلاف پرامن ریلی نکال رہے ہیں۔