(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) غرب اردن پر صہیونی عملداری کے خلاف سیکڑوں فلسطینیوں نے قابض ریاست کے خلاف پر امن احتجاج کو منتشر کرنے کیلئے اسرائیلی فوج نے بھاری مقدار میں آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجےمیں درجنوں فلسطینی بے ہوش ہوگئے۔
مقامی ذرائع کےمطابق مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں قابض صہیونی فوج نے غرب اردن پر صہیونی عملداری کے خلاف احتجاجی مظاہری کرنے والے پر امن فلسطینیوں پر طاقت کا بھر پور استعمال کرتے ہوئے بھاری مقدار میں آنسوگیس کی شیلنگ کی ۔
آنسوگیس کی شیلنگ کے باعث علاقہ مکینوں جن میں خواتین بچے اور بزرگ شامل تھے بری طرح متاثر ہوئے جبکہ درجنوں فلسطینی بے ہوش ہوگئے ۔
واضح رہے کہ مغربی کنارے کی صہیونی ریاست کے ساتھ الحاق کے اعلان کے بعد سے فلسطین کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے جاری ہے جبکہ متعدد علاقوںمیں صہیونی فوج کی جانب سے مظاہرین پر تشدد کے بعد پر تشدد جھڑپیں پھوٹ پڑیں ہیں ، جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 24 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں ۔