(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی آباد کاروں کی شرپسندانہ کارروائیوں کا جواب دینے کے جرم میں فلسطینی نوجوان گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قابض صہیونی فوج کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب میں الخضر قصبے کے رہایشی 16 سالہ محمود اسماعیل صلاح کے گھرپر دھاوا بول کر قابض فوج نے اہل خانہ کے سامنے اسے شدید تشدد کےبعدگرفتار کر تے ہوئے تفتیشی مرکزمنتقل کر دیا ۔
غاصب فوج کی جانب سے فلسطینی نوجوان پر صہیونی آبادکاروں کے خلاف پر تشددکارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں تاہم محمود اسماعیل صلاح کو گرفتارکر کے صہیونی تفتیشی مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ قابض ریاست میں صہیونی فوج فلسطینی عوام کو بے بنیاد الزامات لگا کر تشدد کا نشانہ بناتی ہے دوسری جانب صہیونی آباد کار فوج کی موجودگی میں فلسطینی باشندوں کے ساتھ لوٹ ماراور ان کی املاک کو نقصان پہنچانے جیسی کارروائیاں کر تے ہیں جن کو صہیونی فوج مکمل طور پر نظر انداز کر دیتی ہے ۔