(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج نے فادی الیان کا گھر مسجد اقصٰی کے محافظ ہونے کی پاداش میں مسمار کیا جبکہ اس عرصے میں عارضی خیمے کو بھی دوسری مرتبہ تباہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزاسرائیلی فوج کی جانب سے کارروائی کر تے ہوئے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر العیسویہ کے رہائشی مسجد اقصٰی کے محافظ فادی الیان کے گھر کی جبری مسماری کے بعد سترہ افراد پر مشتمل خاندان کے عارضی خیمے کو بھی تباہ کردیا گیا۔
صہیونی فوج کے ہاتھوں کچھ روز قبل فادی الیان کے دو منزلہ گھر کو غاصب بلدیہ کی جانب سے اجازت نامے کے بغیر غیر قانونی تعمیرات کی فہرست میں شامل کر تےہوئے مسمار کردیا تھا جس کے حوالے سے فادی الیان کا بیان ہے کہ انہیں مسجد میں ان کی ڈیوٹی سے روکنے کے لیے گمنام فون کالز موصول ہورہی تھیں اور انہیں مسجد اقصٰیکی حفاظت کے امور سے دست بردار نہ ہونے کی صورت میں گھر منہدم کر دینے کی دھمکیاں مل رہی تھیں۔
واضح رہے کہ فادی الیان کا گھرصہیونی فوج نے گذشتہ ہفتے مسمار کردیا تھا جبکہ ان کے عارضی کیمپ کو بھی دو مرتبہ اکھاڑاجا چکا ہے۔