(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض ریاست کی غیر قانونی جیل سےرہائی پانے والے فلسطینی نوجوان کو بغیر کسی جرم کے اسرائیلی فوج نےدوبارہ گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین غاصب صہیونی فوجیوں نےفلسطینی قیدی خلیل الجیویسی کو ساڑھے 6 سال صحرائے النقب صہیونی غیر قانونی انتظامی حراست میں قید کے بعد آزادی کے فورا بعد بغیر کسی جرم کےدوبارہ حراست میں لے لیا ہے۔
صہیونی فوج نے بغیر کسی جر م کےفلسطینی نوجوان خلیل الجیویسی کو دوبارہ حراست میں لیتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کے خاندان کو ہراساں کیا۔
بعدازاں خلیل الجیویسی کوقابض فوج نے فوجی گاڑی میںڈال کرصہیونی تفتیشی مرکزالمسکوبیہ منتقل کر دیا ہے جہاں سے اب تک قابض حکام کی جانب سے ان کے خاندان کونوجوان کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔