(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی جرائم کو دنیا کے سامنے لانے کے جرم میں 20 فلسطینی صحافی اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں۔
مقبوضہ فلسطین میں صحافیوں کی تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ صہیونی فوج نے گزشتہ روز غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ فلسطینی صحافی مجاھد السعدی کو نہتے فلسطینیوں کے خلاف صہیونی ریاستی دہشتگردی کو دیکھانے کے جرم میں زندان میں ڈال دیا ہے ۔
تنظیم کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست اپنے جارحانہ اور ظالمانہ پالیسی پر بدستور عمل پیرا ہے اور فلسطینی صحافیوں اور ذرائع ابلاغ کےنمائدوں کوبلا جواز قید میں ڈال کر فلسطینی تحریک آزادی کی آواز کو دبانے کی کوشش کررہی ہے، اسرائیلی فوج فلسطینی صحافیوں اور نامہ نگاروں کو حراست میں لے کر یہ ثابت کررہی ہے کہ اسرائیل ایک فاشسٹ ریاست رہے۔
واضح رہے کہ صحافی مجاھد السعدی کی گرفتاری کے بعد اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی صحافیوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے۔