(روز نامہ قددس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )صہیونی جیل خانوں میں فلسطینی قیدیوں کے ساتھ جاری وحشیانہ سلوک کے ساتھ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کا کوئی مناسب انتظام موجود نہیں جس کے باعث کورونا کے مزید متاثرین سامنے آرہے ہیں۔
فلسطینی محکمہ امور اسیران کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں صہیونی عقوبت خانہ دامون کے سیکشن 4 میں 21 فلسطینی قیدیوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے7 قیدیوں میں انفیکش کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں تاہم اس صورت حال کے باوجود جیل حکام کی جانب سے فلسطینی قیدیوں میں انفیکشن سے متاثرہ افراد کو مناسب طبی سہولیات فراہم نہ کرتے ہوئے ایک ساتھ قید میں رکھا گیا ہے جس کے نتیجے میں کورونا کے اثرات مزید قیدیوں میں پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
محکمہ امور اسیران کے مطابق قابض جیل انتظامیہ کی فلسطینی قیدیوں کے ساتھ اس لاپرواہی کے خلاف بے بس قیدیوں کے خاندان کی جانب سے احتجاج جاری ہے تاہم اب تک کی اطلاعات کے مطابق صہیونی جیل حکام کی جانب سے کائی پیش رفت نہیں کی گئی ہے۔