(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )مقبوضہ فلسطین میں قائم صہیونی غیر قانونی جیلوں میں متعدد بے گناہ فلسطینی اپنی قید کی مدت پوری ہونے کے باوجود آج بھی قید ہیں ۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں گزشتہ 5 برس سےصہیونی عقوبت خا نوں میں قید سعیدقمبز نامی فلسطینی کی قید چھٹے سال میں داخل ہوگئی۔
فلسطینی قیدی پر صہیونی فوجی اہلکاروں پر چھریوں سے وار کرنےکا الزام عائد کیا گیا ہے جس کےمطابق سعید قمبز نے صہیونی فوجی اہلکاروں پر چھریوں سے وار کرنےکی کوشش کی تھی تاہم قیدی سعیدکو صہیونی غیرقانونی عقوبت خانوں میں گزشتہ پانچ برسوں میں مختلف حراستی مراکز میں منتقلی کےساتھ بد ترین تشدد کا کا سامنا ہے ۔
خیال رہے کہ قابض ریاست میں شر پسند عناصر فلسطینی باشندوں کے گھروں، دکانوں اور زرعی اراضی کے علاوہ ہر اس چیز کو کھلے عام نقصان پہنچا تے ہیں جو فلسطینی باشندوں کی ملکیت ظاہر کرے تاہم ان کارروائیوں کا مقصد فلسطینی باشندوں کو اشتعال انگیزی پر مجبور کرنا ہے جس کے نتیجے میں ان تصادم سے فائدہ اٹھا کر صہیونی فوج فلسطینی عوام کی گرفتاریاں عمل میں لا کر انہیں بین الاقوامی قانون کے خلاف بنائی جانے والی جیلوں میں قید کر کے انسانیت سوز سلوک کرتی ہے جبکہ صہیونی قائم کردہ غیر قانونی جیلوں میں متعدد بے گناہ فلسطینی اپنی قید کی مدت پوری ہونے کے باوجود آج بھی قید ہیں ۔