(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج نے 15 اپریل 2020 کو ابو حیش کے گھر پر حملہ کیااور گھر کی تلاشی کے دوران ان کے گھر کے سامان کو تباہ کردیا جبکہ اہل خانہ پر تشدد کر تے ہوئے امیر کو گرفتار کرلیا،
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی عدالت کی جانب سے شمالی مغربی کنارے کےشہر طولکرم سےغیر قانونی حراست میں لیے گئے فلسطینی شہری امیر ابو حیش کو 8000 شیکل جرمانے کے علاوہ 28 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔
صہیونی فوج نے 15 اپریل 2020 کو ابو حیش کے گھر پر حملہ کیااور گھر کی تلاشی کے دوران ان کے گھر کے سامان کو تباہ کردیا جبکہ اہل خانہ پر تشدد کر تے ہوئے امیر کو گرفتار کرلیا اور انہیں صہیونی حراست کے تفتیشی مرکز منتقل کردیا جہاں امیر ابو حیش کو بغیر کسی جرم کے صہیونی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا تاہم کچھ ماہ قبل ہی نوجوان کو بد نام زمانہ مجیدو جیل منتقل کر دیا گیا ہے جو کہ فلسطینیوں کے ساتھ بد ترین سزاؤں کے حوالے سے مشہور ہے۔
واضح رہے کہ اس عرصے میں فلسطینی نوجوان پر اسرائیلی عدالت نے اس کے خلاف عدالتی طریقہ کار کو مکمل کرنے کے بہانے کئی بار اس کے مقدمے کی سماعت ملتوی بھی کیا ہے۔