(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیل کی عدالت نے فوجیوں پر سنگ باری کے الزام میں فلسطینی نوجوان پر15ماہ قید اور 4 ہزار شیکل جرمانہ عائد کر دیا۔
تفصیلات کےمطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کی مرکزی عدالت نےعائدہ کیمپ کے رہائشی فلسطینی نوجوان تامر رامی عويس کو1سال 3 ماہ قیداور 4 ہزار شیکل جرمانے کی سزا سنادی۔
اسرائیلی عدالت میں فلسطینی نوجوان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ نوجوان نے جھڑپوں کے دوران قابض فوجی اہلکاروں پر پتھراؤ کیا اورمنظم منصوبے کے تحت ان کی گاڑیوں کے شیشے توڑے جس کے باعث فلسطینی نوجوان کو قید اور جر مانے کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی قابض فوج بغیر کسی وجہ کے فلسطینی علاقوں پر دھاوا بولتی ہے اور بے گناہ فلسطینیوں کے گھروں میں داخل ہوکر انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گرفتار کر لیتی ہے جس کے نتیجے میں فلسطینی باشندے اپنے علاقوں میں اسرائیلی فوجیوں کے داخلے کو روکنے کے لیے پتھروں اور گھریلو ساخت کے پیٹرول بموں کا سہارا لیتے ہوئے فوجی کارروائی کو روکنے کی کوششیں کر تے ہیں۔