(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوجی عدالت کی جانب سے انتظامی حراست کے قانون کے تحت گرفتار فلسطینی کے مقدمے کی سماعت میں توسیع کی وجہ نہیں بتائی گئی۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں قابض صہیونی عدالت کی جانب سے رام اللہ کےمغرب میں واقع قصبہ کفرنعمہ سے تعلق رکھنے والےفلسطینی قیدی یزن ریاض اشتیہ کے مقدمے کی سماعت کو لگا تاردوسری بار ملتوی کرتے ہوئے آئندہ 4 ماہ تک روک دیا گیا ہے۔
صہیونی غیر قانونی جیل حکام کی جانب سے مظلوم قیدی کے مقدمے کی سماعت میں تاخیر کی کوئی وجہ بتایے بغیر چار ماہ سماعت کو التوا میں ڈال کر فلسطینی پر روزو شب وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
صہیونی عدلیہ کی جانب سے ایسے اقدامات جن کے باعث فلسطینی قیدی کے مقدمے کی سماعت کو مختلف بہانوں سے روک کرمجبور فلسطینی کوجسمانی تشدد جبکہ اس کے خاندان کو مسلسل ذہنی اور نفسیاتی اذیتوں کا شکا ر کیا رہاہے۔